k ڈھاڈر پریس کلب کے نو منتخب کابینہ و صدرکو مبارک باد

پیر 29 اپریل 2024 22:05

O قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافیوں میر غلام حسین بلوچ یوسف مینگل فیض نیچاری ضیاء مینگل مقبول گل محمد شہی نائب اسرار مینگل شعیب نیچاری یاسر زہری مقبول شاہوانی سنیل کمار قندھاری و دیگر عہدیداران و ممبران نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈھاڈر پریس کلب کے نو منتخب کابینہ صدر سینئر صحافی عبدالفتاح بنگلزئی، نائب صدر محمد عارف بنگلزئی، جنرل سیکرٹری حاجی رئیس نوروز خان ایری و دیگر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے علاقائی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ عوامی آواز کو ایوان بالا تک پہنچائی ہیں شعبہ صحافت کیلئے صحافیوں کی گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے توقع کی کہ نو منتخب کابینہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی و علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی خدمات بروئے کار لاتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور قلات کے صحافیوں کا تعاون ہمیشہ انکے ساتھ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :