جیکب آباد محکمہ خوراک کے افسران کا باردانہ بیوپاریوں کو فروخت کرنے کی شکایات،گندم خریداری کے لئے رشوت طلب

پیر 29 اپریل 2024 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جیکب آباد محکمہ خوراک کے افسران کا باردانہ بیوپاریوں کو فروخت کرنے کی شکایات،گندم خریداری کے لئے رشوت طلب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گندم خریداری کے لئے محکمہ خوراک کے افسران نے من مانی شروع کردی ہے باردانہ بیوپاریوں کو فروخت کرنے کی شکایات ہیں جبکہ عام کاشتکار سے گندم خریداری کے لئے فی من پر رشوت طلب کی جا رہی ہے نہ دینے والے کو بلاجواز خوار کیا جا رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران نے بااثروں کی پرچی پر خریداری کررہے ہیں اور باردانہ بھی سفارشیوں کو دی جا رہی ہیں عام کاشتکار اس سے محروم ہے اور کم داموں پر گندم مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہے سرکاری افسران گندم کی خریداری کو تیار نہیں ، دفتر اور خریداری مراکز میں موجود ہونے کے بجائے فوڈ انسپکٹر اور ڈی ایف سی بااثروں کے آستانوں پر بیٹھ کر احکامات جاری کررہے ہیں عام کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر خوراک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :