ض*منشاء بم کے دو بیٹوں کے دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں سولہ مئی تک توسیع

منگل 30 اپریل 2024 02:30

؂لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کے الزام میں درج مقدمے میں لاہور کی سیاسی شخصیت منشاء بم کے دو بیٹوں کے دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں سولہ مئی تک توسیع کردی۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔

(جاری ہے)

سوموار کو سماعت پر عامر منشائ اور طارق منشائ حاضری کیلئیعدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ملزمان کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ہیں۔عامر منشائ اور طارق منشائ کافی عرصہ اس مقدمہ میں اشتہاری بھی رہے، منشائ بم اور اس کے بیٹوں کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج ہے۔منشائ بم اور دیگر پر ایل ڈی اے افسران پر تشدد اور فائرنگ کا الزام ہے۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے منشائ بم کے دو بیٹوں کے دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کا حکم دیدیا۔