مانسہرہ، ٹی ایم اے نے بفہ میں مختلف ڈمپنگ پوائنٹس کو صاف کر دیا

منگل 30 اپریل 2024 12:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین تحصیل بفہ پکھل سردار شاہ خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے کے سینی ٹیشن عملہ نے بفہ میں مختلف ڈمپنگ پوائنٹس سے کچرا نکال کر انہیں صاف کر دیا۔ شہریوں کی طرف سے ڈمپنگ پوائنٹس پر گندگی کی موجودگی کی شکایت کی تھی،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندگی نہ اٹھانے کے باعث تحصیل کے مختلف علاقوں میں بدبو اور تعفن پھیل رہی ہے جس پر چیئرمین تحصیل بفہ پکھل سردار شاہ خان اور تحصیل میونسپل آفیسر ملک فراست اعوان نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عملہ کو فوری طور پر تحصیل کے مختلف ڈمپنگ پوائنٹس کو صاف کرنے کے احکامات جاری کئے۔

بفہ پکھل کے سینی ٹیشن عملہ نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف ڈمپنگ پوائنٹس سے کوڑا اٹھا کر صاف کر دیا۔ بفہ پکھل کے شہریوں نے کوڑا اٹھانے پر ٹی ایم او ملک فراست اعوان اور چیئرمین تحصیل کونسل سردار شاہ خان کو خراج تحسین پیش کیا۔