غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

فح میں25 شہری جب کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 40 فلسطینی شہید ہوئے،رپورٹ

منگل 30 اپریل 2024 13:06

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران صرف رفح میں25 شہری جب کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 40 فلسطینی شہید ہوئے۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے اسرائیل نیحماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے امیر قطر اور مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے کیے جس دوران غزہ جنگ بندی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خطرات اور یرغمالیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔وائٹ ہائوس کا کہناتھاکہ ذمہ داری حماس پر ہے کہ وہ اسرائیل کی تجاویز قبول کرے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس نے کہاکہ مذاکرات میں پیش رفت کیلیے مستقل جنگ بندی لازمی بنیاد ہے، ہم جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔