گندم کی سرکاری خریداری میں کسانوں و کاشتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 13:12

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آبادعبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہگندم کی سرکاری خریداری مہم میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی لہٰذامحکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکموں کے عملہ کو خریداری مہم کے دوران اپنا قبلہ درست رکھنے اور کسانوں و کاشتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سمیت فوری ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں گندم کی سرکاری خریداری مہم میں کسی قسم کی بددیانتی اور بے قاعدگی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا لہٰذا متعلقہ سٹاف اپنا قبلہ درست رکھے اورکاشتکاروں کیلئے آسانیاں فراہم کی جائیں۔ حکومت پنجاب کی پالیسی اور رہنما اصولوں پر عملدرآمد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ گندم خریداری ریکارڈ اور وزن کے کنڈوں کوبھی چیک کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ تحصیل میں گندم خریداری مراکز کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور انسپکشن رپورٹس سے متعلق انہیں آگاہ رکھاجائے۔انہوں نے سنٹرز پر مقررہ سٹاف کی حاضری کو تسلسل سے چیک کرنے اور ریکارڈ درست انداز میں مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔