کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 9 اہلکار ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری مشن پر تھا کہ واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا ،نیشنل آرمی

منگل 30 اپریل 2024 13:48

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔چینی میڈیا نے کولمبیا کی نیشنل آرمی کے حوالے سے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری مشن پر تھا کہ واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ فوجی خلیجی قبیلے کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :