پتوکی ، ریسکیو سرچ اپریشن مکمل چار روز بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش نہر سے مل گئی

منگل 30 اپریل 2024 14:47

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ریسکیو سرچ اپریشن مکمل چار روز بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش نہر سے مل گئی ۔

(جاری ہے)

تحصیل اور چونیاں کے درمیان سے گزرنے والی بی ایس لنک نہرمیں ڈوبہ کے قریب گزشتہ چار روز قبل 30سالہ محبوب نے نہر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی تھی جس پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے نہر پر کیمپ لگایا اور نوجوان کی ڈی باڈی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری رکھا سرچ اپریشن کے دوران خود کشی کرنے والے نوجوان کی لاش چوتھے روز مل گئی ریسکیو نے لاش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے آپریشن مکمل ہونے بعد نہر پر لگایا کیمپ ختم کردیا متوفی کے وارثان نے ریسکیو انچارج تحصیل پتوکی رابعہ خلیل بھٹی سمیت ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :