الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں اعترضات کی تحریری کاپی فراہم کرنے کی ہدایت ، سماعت ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو اعترضات کی تحریری کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہوں نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی کے انتخابات جمع کرائے تھے اور انہیں اعتراضات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے۔ کمیشن نےاعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات اٹھائے تھے اور بیرسٹرگوہر علی اوررئوف حسن کو نوٹس جاری کئے تھے ۔پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرائے گی۔