عالمی یوم مزدوراں، (کل)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد  ہوگی

منگل 30 اپریل 2024 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس،نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام کل بدھ کو خصوصی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد  ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ارکان پارلیمنٹ،صحافی برادری سمیت راولپنڈی /اسلام آباد کی ٹریڈ یونینز کے عہدیداران و محنت کش کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔تقریب میں  شکاگو کے عظیم محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔