اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے 2 خطرناک ڈکیت گرفتار کر لئے

منگل 30 اپریل 2024 17:13

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے 2 خطرناک ڈکیت گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ نیو ائیرپورٹ میں حسنین علی ولد محمد رزاق سکنہ فتح جنگ نے درخواست دی کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں ملازمت کرتا ہوں مورخہ 07.04.2024 کی رات اپنے دوست کے ہمراہ گھر کو جا رہا تھا کہ راستہ میں 2 نامعلوم اشخاص نے ہمارا موٹر سائیکل روک کر اسلحہ کی نوک پر 2 عدد موبائل اور 15000 روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان شاکر ولد سرفراز سکنہ کھوڑ پنڈیگھیب اور صلاح الدین اعتبار سکنہ مہمند ایجنسی حال راولپنڈی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378