کوئٹہ میں مرغی فروشوں کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی

منگل 30 اپریل 2024 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کوئٹہ میں مرغی فروشوں کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی شہر میں مرغی کا گوشت 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے صدر نیاز کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا مقرر کردہ نرخ کیخلاف ہمارا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے پولٹری فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کے باعث شہر بھر میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والی دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے پولٹری فارم ایسوسی ایشن نے مرغی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو احتجاجاً بلیلی روڈ پر کھڑی کردی ہیں یاد رہے کہ انتظامیہ نے مرغی کا گوشت فی کلو 6 سو وپے فروخت کرنے کا ریٹ مقرر کیا ہے جو انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں مرغی پنجاب سے سپلائی کرتے ہیں کرایوں سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔