اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی بھاری مقدار میں چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد ،3 ملزمان گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب 3 ملزمان سے 40 کلو چرس جبکہ دوسری کارروائی میں پنجگور سے 20 کلو چرس اور 580 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :