تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹرثاقب انصاری
عمیر ثنا ئوفانڈیشن کے تحت تھیلیسیمیا سے آگاہی کیلئے یکم تا8مئی مہم چلائی جائیگی،6مئی کو آرٹس کونسل میں سیمینار ،7مئی کو کراچی پریس کلب پر تھیلیسیمیا سے آگاہی کیلئے چراغ روشن کیے جائیں گے،ڈاکٹر ثاقب انصاری کا اجلاس سے خطاب
منگل 30 اپریل 2024 21:47
(جاری ہے)
صوبائی اسمبلیوں سے تھیلے سیمیا پری وینشن کا بل منظور ہونا خوش آئند امر ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس بل پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال پانچ ہزار بچے تھیلے سیمیا کے مرض کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں اس مرض پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری سطح پر اس مرض سے متعلق آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمیر ثنا فانڈیشن دو دہائیوں سے آگاہی مہم چلارہی ہے امسال بھی ہم نے اس مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے سلسلے میں پیر6 مئی کی شام 6 بجے کراچی آرٹس کونسل میں سیمینار منعقد کیا جائے گا،7مئی کو کراچی پریس کلب میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے ہمراہ چراغ روشن کیے جائیں گے جبکہ 8مئی کو نواب شاہ تھیلے سیمیا سینٹر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک سے تھیلے سیمیا کا خاتمہ عمیر ثنا فانڈیشن کا مشن ہے، اس سلسلے میں عمیر ثنا تھیلے سیمیا سے متاثرہ خاندانوں کے تمام افراد کے لیے مفت بلڈ ٹیسٹ سہولت فراہم کر رہی ہے ۔ ہم نے تھیلے سیمیا پری پینشن سینٹر بھی قائم کیا ہے اور ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے تھیلے سیمیا سینٹر زکو اس سہولت سے استفادہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچی کو اغواکرنے والا دو خواتین سمیت چار رکنی گینگ گرفتار
-
وزیر اعظم بتائیں آٹا، چینی، دال، مصالحوں پر 18فیصد ٹیکس لگا کر کون سی مہنگائی کم کی ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
عید قربان پر غریب ، نادار اور معاشی حالات سے تنگ افراد کو ہر گز نہ بھولیں،گورنر سندھ
-
اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل،عید کے موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
-
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
-
عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
-
قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر خیبرپختوا حکومت کا ردعمل
-
نامعلوم مسلح افراد نے تفریح کیلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج
-
300یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت سولر لگا کر دیں گے، گورنر سندھ
-
ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار
-
عید قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت تیز
-
قربانی کا مقصد اپنی نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.