سرکاری مقررریٹ پرگندم خریداری نہ کرنا زراعت وسندھ دشمنی ہے
،جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے ظلم کے خلاف اورمظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی،ممتازحسین سہتو ایڈوکیٹ کا کسانوں کے دھرنے سے خطاب
منگل 30 اپریل 2024 22:07
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹھارجہ میں کسانوں کے دھرنے میں شرکت ومیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے کسانوں کے دھرنے میں شرکت اوراپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔ممتازسہتو نے مزید کہاکہ حکومت اور افسر شاہی گروپ نے مل کر کسان کا گلادبا دیا ہے سندھ ایک زرعی صوبہ ہے کسانوں کی محنت سے سندھ میں اس بار گندم کی بہت ہی زبردست فصل ہوئی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت خریدنے کے بجائے اپنے ایجنٹ کے ذریعے گندم خرید رہی ہے جس سے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
حکومت مقرر کردہ سرکاری ریٹ پر کسی بھی کسان سے گندم خریدنے کیلئے تیار نہیں۔ گندم کاباردانہ بھی بااثر شخصیات اور اپنے من پسند کمیشن والے لوگوں کو ہی بانٹ دیاہے جو تشویش ناک ہے سندھ کے کاشتکار بے زبان ہیں جن کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ یہ ظالم بااثر گروپ غریب کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ رویہ صرف کسان دشمن نہیں بلکہ سندھ دشمن عمل ہے اور سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کی ایک سازش کی جارہی ہے یہ حکمران کے من پسند گروپ انسانی ،اخلاقی اور سندھ دشمنی میں تلے ہوئے ہیں اس کہ نتائج نہ صرفص سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہونگے ہم اس کسان دشمن رویئے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے کسان بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑا اور ہم کسان بھائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں جماعت اسلامی کی قیادت میں اپنے حقوق کے لئے نکلیں جماعت اسلامی انکی دست بازو بنے گی۔مزید قومی خبریں
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
-
پاکستان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم کررکھا ہے،رانامشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.