اسلام آباد پولیس کی ’’نشہ اب نہیں ‘‘تحریک جاری

24منشیا ت فروشوں گرفتار، بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد

منگل 30 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک جاری ہے، 24گھنٹوں کے دورا ن24منشیا ت فروشوں کو گرفتارکر کے بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمدکرلی گی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی " نشہ اب نہیں " تحریک جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن24منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم بلا ل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 540گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم نذیر مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ رمنا پولیس نے دو ملزمان عثمان اور محمد مبین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 143گر ام آئس برآمد کرلی، تھا نہ سنبل پولیس نے دو ملزمان عدنا ن اور اعجا ز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 520گر ام چرس اور 110گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ تر نو ل پولیس نے چار ملزمان محمد سجاد، ساجد محمود، محمد فیصل اور نجیب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,540گر ام ہیر وئن اور 333گر ام آئس برآمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پو لیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان شرافت حسین اور عاطف منیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 110گر ام ہیروئن اور55گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم قیصر حفیظ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھانہ کر پا پولیس نے ملزم محمد افتخا ر کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 25گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دو ملزمان رضو ان حفیظ اور شاہ زیب مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 600گر ام آئس برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم نبیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 530گر ام ہیر وئن اور50گر ام آئس برآمد کرلی، تھانہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,068گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ نیلور پولیس نے دو ملزمان یا سر اور استخا ر الحق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,340گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے تین ملزمان بہر ام خا ن، خا لد میر اور افتخار حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,094گر ام ہیر وئن، 57گر ام آ ئس اور 20لیٹر شراب برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔