ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کا جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام کادورہ

منگل 30 اپریل 2024 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی نے جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام کادورہ کرکے جگہ کا تعین کیااوراس حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ بلوچستان سے اسلحہ، منشیات، اسمگلنگ اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کو روکنے کیلئے جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کو ترجیحی بنیادوں پر پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے اے سی ماڑیپور کو چیک پوسٹ کیلئے تعین کی گئی جگہ کی الاٹمنٹ / قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ چیک پوسٹ میں گاڑیوں کی سرچنگ اوراسکیننگ کیلئے جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ چیک پوسٹ میں پولیس، رینجرز، کسٹم و دیگر ادارے مشترکہ طور پر بلوچستان سے دہشتگردی، اسلحہ، منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تعینات ہونگے۔اس موقع پر رینجرز، کسٹم اور سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندگان بھی ہمراہ تھے۔