W رانا مشہود احمد کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات

قومی کھیل کی بحالی کیل?ے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، ہاکی فیڈریشن کا تنازعہ خوش اسلوبی کیساتھ حل کرلیا جا?یگا، رانا مشہود کی گفتگو

منگل 30 اپریل 2024 21:00

N اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی براے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات، گین شرٹس کا حوصلہ بڑھاتے ہوے رانا مشہود کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کی بحالی کیل?ے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تنازعہ خوش اسلوبی کیساتھ حل کرلیا جا?یگا۔

نصیرہ بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ رولنٹ الٹمنز، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد اور خواجہ جنید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا مشہود نے کہا کہ ہاکی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

امید ہے انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، کھیلوں کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک کے تمام میدانوں کو کھلاڑیوں سے بھرا دیکھنا چاہتے ہیں۔جلد ہی ہم پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈز آغاز کرنے جا رہے ہیں۔جس میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے کہا جو حکومت فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا، ہم نے اس حوالہ سے اٹارنی جنرل سے بھی رائے مانگی ہے، جلد تمام معاملات طے ہو جا?ینگے ، وزیر اعظم قومی کھیل ہاکی سمیت تمام کھیلوں کی ترویج چاہتے ہیں