مودی حکومت نے اگنی ویر اسکیم کے ذریعے فوج کی توہین کی ہے ، راہول گاندھی

منگل 30 اپریل 2024 21:20

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے اس اسکیم کے ذریے فوج کی توہین کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست مدھیہ پریش کے حلقہ انتخاب بھنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نے ملک کی فوج کی توہین کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے دو طرح کے فوجی بنا دیے ہیں۔ ایک کو پنشن اور بہتر تربیت ملے گی جبکہ دوسرے نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی اچھی تنخواہ حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ایک قسم کے فوجی کے محاذ پر ہلاک ہونے پر لواحقین کوسہولیا ت فراہم ہوں گی جبکہ دوسرے کو کچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف وزیراعظم نریندر مودی کے سوا فوجی اور عوام کوئی بھی اگنی ویر نہیں چاہتے۔راہول گاندھی نے لوگوں کو خبردار کیاکہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد نہ تو ملک میں آئین بچے گا اور نہ ہی لوگوں کو ترقی کے ثمرات ملے گے ۔