پنجاب پولیس نے جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،7اہلکارزخمی
دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے‘ترجمان پنجاب پولیس حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال ،زبردست مزاحمت کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے
بدھ 1 مئی 2024 12:30
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15سے 20دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 02روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کے ٹھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی، جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
صوابی پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
-
اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار
-
پرویزالٰہی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ،غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پرتبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.