لاہور ریلوے سٹیشن کے باہر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام شگاگو یکم مئی کے حوالے سے جلسہ کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) لاہور ریلوے سٹیشن کے باہر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے جلسہ کا انعقادکیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے یوم مئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو خراج تحسین اور حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شگاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹو نے مزدوروں کی یونین سازی کے لیے آئین میں ترمیم کی اور یوم مئی کی بنیاد رکھی، پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔اس موقع پر یکم مئی کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی۔ جلسہ سے چودھری اسلم گل،میاں خالد محمود،روبینہ جمیل ،عنایت گجر،ناصر گلزار اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر زاہد ذوالفقار،نصیر احمد،،راو خالد،شاہدہ جبیں،شاہد عباس ایڈوکیٹ،عارف خان،چودھری ریاض،رانا ذوالفقار،مرزا ادیب نصیر احمد،عرفان بھٹی ریاض جٹ،خالد گل سمیت محنت کشوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ریلی میں ریلوے سی بی اے یونین،آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے محنت کش بھی موجود تھے۔جلسے میں بزرگ شاعر بابا نجمی نے مزدوروں کو شاعرانہ خراج تحسین کیا۔