Live Updates

توشہ خانہ،بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست (کل) سماعت کے لیے مقرر

بدھ 1 مئی 2024 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی نئی انکوائری میں طلبی نوٹس کے خلاف دائر درخواست (کل) جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے، اپیل میں چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول نے توشہ خانہ سے متعلق قومی احتساب بیورو کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر ، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے چیلنج کیا۔انہوں نے درخواست میں پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات