فیصل آباد، شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری

بدھ 1 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری ، 130سے زائد مقا ما ت وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے کر فرار ہو گئے‘ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4خواتین اور 5 نوجوانوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آن لا ئن کے مطابق 215 رب کے رہائشی اختر علی نے بتایا کہ ہمشیرہ نازیہ بی بی کو دو بچوں سمیت لاہور جانے کیلئے سوار کروایا تو وہ بھائی کے گھر نہ پہنچی‘ جسے نامعلوم نے اغواء کر لیا‘ جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے رہائشی عمران کی اہلیہ ثناء بی بی چار بچوں کی ماں سسرال گئی واپس نہ آئی، سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی کی رہائشی سونیا بی بی‘ بیٹی علیزہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے اکرم کی ہمشیرہ بانو فضل شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی۔ ڈی ٹائپ کالونی کے رضا کی ہمشیرہ عابدہ بی بی‘ 66 ج ب کی عاتکہ بی بی کو اسامہ ارشاد‘ سمندری کے علاقہ ہائوسنگ کالونی میں فضہ کومل کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ بلوچنی کے علاقہ 97 رب میں ثمینہ اشرف کے بیٹے احتشام‘ 70 رب کے محبوب کے بیٹے شہروز‘ 112 گ ب کے رہائشی منظور کے بھائی اسلم‘ رشید پارک میں مبشر کے بھائی اور فتح آباد میں نصیراحمد کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا۔

جبکہ روشن والا کے قریب 242 رب میں جاوید نے بتایا کہ اس کا ڈرائیور اظہر لوڈ رکشہ پر لاکھوں مالیت کے فریج اور ائیرکنڈیشنڈ لوڈ کر کے جا رہا تھا کہ سمندری روڈ پر مسلح افراد نے روک لیا‘ لوڈر رکشہ چھین کر اسکو گاڑی میں بیٹھا لیا اور ڈجکوٹ کے قریب ڈرائیور کو نہر میں پھینک کر رکشہ سامان سمیت لے گئے۔ جبکہ آئیڈیل بیکری جناح کالونی کے قریب آصف شاہ سے 50ہزار روپے‘ فون‘ راجباہ روڈ پر محمد مزمل سے نقدی‘ فون‘ ڈی گرائونڈ کی منزہ سے فون‘ سلک ملز کے قریب محمد یٰسین سے نقدی‘ فون‘ کوہ نور پلازہ کے باہر سعید خالد سے پرس‘ وائی بلاک مدینہ ٹائون کے علی تیمور سے نقدی‘ فون‘ النور گارڈن کی نسیم بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا۔

جناح کالونی میں سید عدنان کی دکان کا صفایا کر دیا‘ کمال آباد کے قریب آصف علی سے 5لاکھ چھین لیے‘ مراد آباد میں فیصل سے 25ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نعمت کالونی نمبر2 کے عامر محسن سے 5ہزار روپے‘ فون‘ ستیانہ روڈ سلیمی چوک کے وقار لطیف سے نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ رسالہ نمبر12 کے محمد اعظم کے گھر سے بکرے‘ گنیش مل روڈ پر عبدالله اشفاق کے گھر سے 55ہزار روپے‘ فون‘ سبینہ سنیما چوک کے قریب کمال زمان سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ فردوس کالونی کے عبدالطیف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ چکی والا چوک کوکیانوالہ کے قریب حیدر علی سے 17ہزار روپے‘ فون‘ دکن پارک سمن آباد کے قریب ثاقب وسیم سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ شیخوپورہ روڈ پر غلام رسول سے 20ہزار روپے‘ فون‘ طارق آباد کے خلیل سے نقدی‘ فون‘ کینال روڈ پر نور فاطمہ سے پرس‘ 90 ج ب میں شہزاد کو لوٹ لیا‘ طارق آباد میں طاہر محمود کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 100 ج ب کے حمزہ سے نقدی‘ فون‘ رحمانیہ ٹائون کے عمران کا گھر لوٹ لیا‘ ملت ٹائون کے حسنین سے نقدی‘ فون‘ 195 رب کے یوسف علی کے گھر سے بکرے چور لے گئے‘ 147 رب کے ولید عظیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ 67 ج ب سدھار منڈی میں آڑھتی ثقلین کی دکان سے 12لاکھ مالیت کی 133 بوریاں پیاز چور ٹرک پر لوڈ کر کے لے گئے‘ 275 رب کے عرفان سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 276 ج ب کے رمضان سے 45سو روپے‘ فون‘ایوب کالونی کے فیصل جاوید سے 30ہزار روپے‘ فون‘سرسیدٹائون کے فیصل سے پرس‘ 61 ج ب کے نبیل سے نقدی‘ فون‘ العزیز ہوٹل کے باہر نیلم بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا‘ سٹاپ نمبر5 پر عمران سے فون‘ مچھلی فارم کے قریب جواد سے نقدی‘ فون‘ محمد نگر کی فوزیہ سے پرس‘ بجلی گھر سٹاپ کے قریب عبدالغفار‘ احسان‘ عامر خان کو لوٹ لیا‘ ککوآنہ کے امتیاز علی‘ 214 رب کے شہزاد کا گھر لوٹ لیا‘رسالہ روڈ پر شفقت علی سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 66 ج ب کے ساجد جمیل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 277 ج ب کے اکرم‘ 67 ج ب کے ندیم سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا گیا‘پرتاب نگر جھنگ روڈ سے واصف سے لیپ ٹاپ‘ نقدی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

علاوہ ازیں کینال روڈ پر محمد جنید‘ دھوبی گھاٹ سے صفدر زوہیب ‘ اے بلاک غلام محمد آباد کے محمد اطہر ‘ رسول نگر کے رضا مقصود ‘ کوکیانوالہ روڈ سے عرفان‘ حسن چوک کے فاروق‘ شہزاد ٹائون کے شہباز علی‘ 197 گ ب کے عاقب‘ مدینہ چوک کے بابر علی‘ مدینہ پارک کے سمون‘ رسول پارک کے مبین‘ نورپورہ کے عمران‘ 214 رب کے عبدالغفور‘ سمن آباد کے حسنین علی‘ 266 رب کے فیاض‘ محمد پورہ کے شفیق ‘عابد پرویز‘ نور پور کے سعید احمد‘ شمس آباد کے رضوان‘ بابر چوک کے ادریس‘ موتی مسجد جھنگ بازار سے سلیم‘ محلہ بٹالہ کالونی کے ماجد‘ مقبول روڈ سے جاوید اقبال‘ نیامت ٹائون کے صدیق‘ عاصم ٹائون کے کامران‘ امین آباد کے سرفراز‘ 269 رب سے شوکت علی‘ قاری چوک کے نذیر احمد‘ اقبال نگر کے ابوبکر‘ امین پور بنگلہ کے ناصر‘ آئرن مارکیٹ کے شاہد‘ 235 رب کے سعید‘ سبزی منڈی سے نفیس احمد‘ ذوالفقار کالونی کے عظیم مسیح‘ 653 گ ب کے عبدالغنی‘ اڈا باہلک کے عبدالوہاب‘ ناظم آباد روڈ کے محمد شہزاد‘ 497 گ ب کے مشرف ‘ہریاں والا چوک کے ندیم‘ 214 رب کے رزاق‘ سہگل سٹی کے منیر احمد‘ بٹالہ کالونی کے انس امجد‘ شادی پورہ کے شہباز‘ وارث پورہ کے قیصر مسیح‘ رچنا ٹائون کے زاہد محمود‘ 59 ج ب کے توقیر حیدر‘ امین پور بنگلہ کے عبدالله‘ 433 گ ب کے جاوید اقبال‘ 40 گ ب کے غلام مصطفی‘ اسلامیہ پارک سے حبیب الرحمن‘ 471 گ ب کے جواد آصف‘ 468 گ ب کے بوٹا‘ غازی آباد کے نادر علی ‘سعید کالونی کے محمد علی‘ سمندری روڈ پر سوات کنڈا سے سردار قیوم‘ الله ہو والی بستی سے بلال‘ ذوالفقار کالونی کے عظیم مسیح‘ 653 گ ب کے عبدالغنی‘ اڈا باہلک کے عبدالوہاب‘ ڈاکخانہ بازار سمندری کے خادم‘ 497 گ ب کے مشرف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باعث سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔