فیصل آباد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے ناقص تفتیش کرنے پر تھانہ چک جھمرہ سب انسپکٹر غلام مصطفی کو ملازمت سے فارغ کردیا

بدھ 1 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے ناقص تفتیش کرنے پر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ چک جھمرہ سب انسپکٹر غلام مصطفی کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر غلام مصطفی نے مقدمہ نمبر 472/23 بجرم 302 ت پ کی ناقص تفتیش کرنے پر جاری شوکاز نوٹس میں سماعت کے دوران تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر غلام مصطفی نے مذکورہ کیس 302 ت پ کے جرم میں ملزمان کو ریلیف دینے کیلئے 322 ت پ میں تبدیل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :