دہلی میں 100 مقامات پر بم حملوں کی دھمکی، اسکول خالی کرالیے گئے

دہلی پبلک اسکول، مدر میری اسکول اور سنسکرتی اسکول کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامع تلاشی لی

بدھ 1 مئی 2024 18:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کو 100 اسکولوں اور نوئیڈا میں دو اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسکول خالی کراکے تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ان میں دہلی پبلک اسکول کا دوارکا کیمپس بھی شامل ہے۔بم دھماکوں کی دھمکیاں ای میلز کے ذریعے بھیجی گئیں۔

دہلی پبلک اسکول دوارکا کیمپس کی تلاشی کے لیے اسکول کو خالی کرانے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔مدر میری اسکول، ایسٹ میور وِہار اور سنسکرتی اسکول کو بھی بم سے اٴْڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان اسکولوں کو بھی پولیس نے خالی کرواکے حصار میں لے لیا۔ دہلی پبلک اسکول کو صبح 6 بجے دھمکی ملی تھی جس کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار تیزی سے وہاں پہنچے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے دھمکی بھری ای میلز کا متن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے دھمکی کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ای میل میں جہاد کا لفظ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ای میلز ملنے کے بعد انتظامیہ نے تمام اسکولوں سے طلبہ کو گھر بھیج دیا۔بھارتی وزات داخلہ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دھمکی محض ایک افواہ ہے اور اس پر تشویش کی ضرورت نہیں