کراچی، محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

بدھ 1 مئی 2024 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انتظامیہ نے انہیں سہولیات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین نے ہائی پرفارمنس سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات دیئے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایچ پی سی کے کمروں کو مزید بہتر کیا جائے، نیشنل اسٹیڈیم سے متصل اوول گراونڈ پر فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اوول گراونڈ پر بھی باضابطہ میچز کا انعقاد ہوگا، خواتین کرکٹرز کے لیے مخصوص ڈریسنگ روم بھی بنائے جائیں گے۔