نوکنڈی پاکستان کا گرم ترین علاقہ ،گرمیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی،واحد بخش شیر ز ئی

بدھ 1 مئی 2024 22:16

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) نوکنڈی میں بجلی کی بلاجواز غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ بدترین اوور بلنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر واحدبخش شیرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوکنڈی پاکستان کا گرم ترین علاقہ ہے اور ابھی گرمیاں شروع ہوتے ہی بجلی کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سات آٹھ گھنٹوں تک کرکے بجلی آنے کے بعد بھی وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی لوگوں کے قیمتی الیکٹریکل سامان کو نقصان پہنچا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف گرمی دوسری جانب عید کا سیزن میں درزیوں اور دیگر کاروباری لوگوں کو نقصان ہورہاہے اسکے علاؤہ لوگوں کے فریج ٹیلیویڑن پنکھے ودیگر سامان بجلی کی آنکھ مچولی سے جل گئے ہیں واپڈا اہلکاروں نے اگر کسی ایک لائن پر کام کرنا ہوتا ہو تو پورے شہر کی بجلی گھنٹوں تک بندکردیتے ہیں جوکہ اب ناقابل برداشت ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا نوکنڈی اگر اس سلسلہ کو بندکرکے لوگوں کو شیڈول کے مطابق بجلی دینے میں مزیدکوتائی کی تو نیشنل پارٹی نوکنڈی واپڈا کے خلاف سلسلہ وار احتجاجی تحریک کاآغاز کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا نوکنڈی اور ضلعی آفیسران پر عائد ہوگی۔