ریلوے یارڈ ٹریک پر کام کرنے والا مزدور ٹرین تلے آ کر جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) مزدور ڈے کے موقع پر ریلوے یارڈ ٹریک پر کام کرنے والا مزدور ٹرین تلے آ گیا۔ ریلوے یارڈ میں کام کرنے والا مزدور ظہیر شاہ ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوا۔ ریلوے یارڈ ٹریک سے ظہیر کی نعش ریسکیو نے اپنی تحویل میں لی۔

(جاری ہے)

ریلوے یارڈ پر کام کرنے والے محنت کش کو مزدور ڈے پر بھی چھٹی نہ ملی۔ ریلوے ملازم ظہیر شاہ کے جاں بحق کا واقعہ لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ظہیر شاہ ٹرین انجن کی شنٹنگ میں کام کر رہا تھا کہ گاڑی کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو اور ریلوے ملازمین نے ظہیر حسین شاہ کی نعش کو پٹری سے ہٹایا۔

متعلقہ عنوان :