کرم ،14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کا سکینڈل ، ملزم گرفتار کرلیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 22:49

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ضلع کرم میں 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا سکینڈل ، ملزم گرفتار کرلیا گیا ، سماجی رہنماؤں میر افضل طوری اور عمائدین نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزم کو علاقائی رسم و رواج کے مطابق سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ اپر کرم کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بچے نے سید طاہر نامی ایک دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ دکاندار نے زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی اور ساتھ ویڈیو بھی بنائی اور مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور دکان سے کمپیوٹر سسٹم بھی قبضے میں لے لیا کمپیوٹر ہارڈ ڈسک سے 7،8ویڈیوز ملی ہیں جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سماجی رہنما میر افضل خان طوری اور دیگر عمائیدین نے بچے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سکینڈل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو عدالتی سزا کے ساتھ ساتھ علاقائی رسم و رواج کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :