پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک

بدھ 1 مئی 2024 21:35

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ورلڈ بینک نے کہاہے کہ پاکستان سمیت اہم درآمد کنندگان کیلئے گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ میں کہا کہ پاکستان کی درآمدات میں تیزی آئی ہے جس کی ایک وجہ نجی شعبے کے ذریعے ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دینے کا حکومتی فیصلہ ہے۔