ساہیوال کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 2 مئی 2024 00:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ساہیوال میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں ساہیوال کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صائمہ علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی سینئر آفیسر ہیں جنہیں انتظامی عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ساہیوال تعیناتی سے قبل وہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ لاہور میں چیف آف سیکشن فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ صائمہ علی چند سال بیشتر ساہیوال میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بھی تعینات رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :