سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال

جمعرات 2 مئی 2024 15:08

سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں، عوام اور مریض ایسی بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ سی ٹی سکین مشین کی فعالیت کے بارے میں گردش کرنے والی حالیہ غلط معلومات کو رد کرتی ہے، سی ٹی سکینر خود مکمل طور پر کام کر رہا ہے، انجیکٹر میں تھوڑا مسئلہ آیا ہے جسے مرمت کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے خریداری پر پابندی کی وجہ سے ضروری مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے، ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم پہلے ہی اس معاملہ پر متعلقہ حکومتی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور بہت جلد اس مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ تمام حساس آلات بشمول سی ٹی سکین اور دیگر ضروری مشینیں صحیح طریقہ سے کام کر رہی ہیں، مریضوں کی دیکھ بھال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے، ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی غلط معلومات کو نظر انداز کریں اور ہسپتال کی معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت پر اعتماد رکھیں، ہم عوام کی جانب سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :