؁اظہار تشکر

جمعہ 3 مئی 2024 21:40

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی اور اپنے خاندان کی جانب سے اپنی اہلیہ کی وفات پران تمام مذہبی سیاسی جماعتوں صحافیوں نجی ٹی وی چینلزکوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران انجمن تاجران کے رہنمائوں و تمام تاجر وکاروباری سول سوسائٹی مزدورتنظمیوں اور مختلف سیاسی قبائلی شخصیات علما مشائخ اہل مدارس کے مدیران اساتذہ وطلبااورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والوں اورجمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان جمعیت طلبااسلام نظریاتی کے مرکزی صوبائی اضلاع کے عہدیداران رہنمائوں کارکنوں مختلف سرکاری محکموں کے افسیران اپنے عزیز واقارب دوستوں واحباب اور افغانستان ایران سعودیہ قطر و پاکستان بھرسمیت ان تمام حضرات کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے جنازہ میں شرکت یاپشین وکوئٹہ میں تعزیت کیلئے زحمت و تکلیف کی یافون واٹس ایپ پرتعزیتی پیغامات بھیج کر فاتحہ خوانی کی اورھماری حوصلہ افزائی کی ان تمام حضرات کاتہہ دل سے مشکور اورممنوں ہودل چاہتاہے کہ سب کا فرداً فرداً شکریہ اداکرو اللہ پاک سب کوانکااجرعظیم عطائے فرمائے ان سب احباب کااپنے اور اپنے تمام خاندان کے جانب سے شکریہ اداکرتاہو۔