ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس ، مقدمہ خارج کرنے اور دوبارہ میڈیکل کرانے کی درخواستیں مجسٹریٹ کو بھجوا دی گئیں

ہفتہ 4 مئی 2024 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) سیشن کورٹ، ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس کی سماعت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے پولیس کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے اور مقتول کی بیٹی کی جانب سے دوبارہ میڈیکل کرانے کی درخواستیں کارروائی کیلئے مجسٹریٹ ریحان سبطین کی عدالت میں بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ دونوں درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ تفتیشی افسر نے تصدیق کی کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہو ئی لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔ مقتول کی بیٹی حانیہ شارق جمال نے کہا میرے والد کی موت قتل کے باعث ہوئی جس کو ہارٹ اٹیک بنایا جا رہا ہے، میرے والد کی ڈیڈ باڈی کا میڈیکل دوبارہ کرایا جائے۔