ساہیوال، ڈاکو دو وکیلوں، دکانداروں، ودیگر سے نقدی، موبائل، زیورات لے اڑے

ہفتہ 4 مئی 2024 21:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) ڈاکو دو وکیلوں، دکانداروں، ڈرائیور اور زمیندار سی8لاکھ82ہزار 900روپے نقدی، زیورات، موٹر سائیکل اور6موبائل لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 135نو ایل میں ایک وکیل ملک اجمل سے موٹر سائیکل نمبر6398ایس ایل ایم، باہر والا اڈہ پر دوکاندار کاشف حسین سے 49ہزار 4سو روپے نقدی، موبائل اور سگریٹ، فرید ٹائون میں غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ سی46ہزار5سو روپے نقدی، انگوٹھی اور موبائل، چک 93نو ایل میں ڈرائیور علی شیر سے 12ہزار روپے نقدی اور موبائل، چک34بارہ ایل کے قریب دوکاندار مقصود احمدسی85ہزار روپے نقدی موبائل، چک 160نو ایل میں زمیندار منیر احمد کے گھر میں داخل ہو کر چار لاکھ50ہزار روپے نقدی اور دو لاکھ40ہزار روپے کے زیورات لوٹ کر اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس غلہ منڈی، فرید ٹائون، یوسف والا، صدر چیچہ وطنی اور غازی آباد نے ملک اجمل ایڈووکیٹ، کاشف حسین، غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ، علی شیر، مقصود اور منیر احمد کی مدعیت میں6مقدمات395, 382, 397, 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :