وز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر نگرانی ضروری ،پرائس مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں کوکوئی رعایت نہ دیں ، ڈی سی جہلم

ہفتہ 4 مئی 2024 20:05

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء)ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا ہے کہ روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر نگرانی ضروری ہے پرائس مجسٹریٹس اپنا کام جاری رکھیں اور ناجائز منافع خوروں کوکوئی رعایت نہ دیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کی میٹنگ سے بات کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، جرمانے اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر ڈی سی جہلم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کواپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزمنافع خوروں کو بالکل کوئی رعایت نہ دی جائے۔