ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمے کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ 29 مئی کو طلب

بدھ 22 مئی 2024 23:19

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمے کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ 29 مئی کو طلب کرلی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 13 اپریل 2023 کو پٹرول بم حملہ اور فائرنگ کی گئی تھی، فرانزک رپورٹ بھی آ چکی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد اور پٹرول بم ثابت ہو چکا ہے، عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کر نے اور مقدمے درج کرنے کا حکم دے۔