اڈا کمیر عارف والا روڈ پر40سالہ خاتون مسافر بس کی زد میں آکر جاں بحق

جمعرات 23 مئی 2024 11:36

اڈا کمیر عارف والا روڈ پر40سالہ خاتون مسافر بس کی زد میں آکر جاں بحق
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) چیچہ وطنی کے اڈا کمیر عارف والا روڈ پر40سالہ خاتون مسافر بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق گاؤں121،نائن ایل کی رہائشی زاہدہ بی بی زوجہ امیر مسافر بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ پاؤں سلپ ہوجانے کے باعث سڑک پر گر گئی اور بس کے نیچے آگئی ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی۔

متعلقہ عنوان :