mشورکو ٹ چھائو نی ۔۔ٹرین کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق

ہفتہ 4 مئی 2024 20:45

mشورکو ٹ چھائو نی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) ٹرین کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان علی رضا ولد محمد عارف جو کہ نواحی گاؤں نواں چک کا رہائشی تھاکہ ریلوے ٹریک پر فون کال سنتے ہوئے ملت ٹرین جو کہ کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ریلوے ٹریک سے ڈیڈ باڈی اٹھائی اور تھانہ چٹیانہ پولیس کے حوالہ کر دی تھانہ چٹیانہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی۔