سکھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،تاجررہنما

ہفتہ 4 مئی 2024 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں مضرصحت کیمیکل ملے دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ہے، غیر معیاری کوکنگ آئل اور ملاوٹ شدہ لال مرچوں کے استعمال سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،متعلقہ حکام اس کا فوری طور پرنوٹس لیتے ہوئے ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقا م ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ادارے تو قائم کئے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے اداروں کا کوئی بھی افسر اپنا کام کرنے کو تیار نہیں، ملاوٹ کا کاروبار کرنے والے افراد کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ مضر صحت آٹا، کوکنگ آئل، مصالح جات، مرچ، گوشت ، کیمیکل ملا دودھ اور دیگر ایشاءفروخت کر رہے ہیں جس سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شہر میں ملاوٹ شدہ اشیاءکی روک تھام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر کے معیاری اشیاءکی فروخت یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :