ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے 2 مرحلوں میں ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے

پیر 6 مئی 2024 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے 2 مرحلوں میں ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے جس میں سے 10 سے 15 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق چیمپئن شپ کے لئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ کراچی میں 4 مئی کو ہوا جبکہ دوسرا مرحلہ گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تین رکنی سلیکشن کمیٹی جس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ کمیٹی کے چیئرمین تھے جبکہ دیگر اراکین میں ہارون جنرل اور جاوید خان شامل تھے نے مینز جونیئر، مینز انڈر 23 اور مینز ماسٹرز کیٹیگریز کھلاڑیوں کے ٹر ائلز لئے ۔ ٹرائلز میں ملک بھر سے مختلف کیٹیگریز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 10 سے 15 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیاہے۔ انہی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں جلد مدعو کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں سے حتمی ٹیم کا انتخاب کیاجائےگا۔ تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کی منظوری کے بعد بہت جلد لگایا جائےگا۔ یاد رہے کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 5 سے 12 جون تک قازخستان کے شہر الماتے میں کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :