صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

پیر 6 مئی 2024 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی وحدت روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں اور لیبز کا معائنہ کیا،ڈیجیٹل پرنٹنگ لیب میں پرنٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب میں طلبہ سے تربیتی کورس بارے دریافت کیا۔پرنسپل کالج سلمان طارق نے تدریسی عمل، کالج کی اچیومنٹس اور آئندہ کے منصوبوں بارے بریفنگ دی،چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر فوکس ہے،انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط بڑھانا بے حد ضروری ہے،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیارکی بہتری اور اداروں کی لیبز کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا ہے،ٹیوٹا کے جن اداروں میں انٹرولمنٹ بڑھانے کی گنجائش ہے بڑھائی جائے،کالج میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بننے والے سینٹرآف ایکسیلنس سکیم کا مکمل فالو اپ کیا جائے،اس سکیم کی بر وقت تکمیل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ کالج کی عمارت پرانی ہے،مستند ادارے کے انجنیئرز سے 2 ہفتے کے اندر سروے کرایا جائے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کالج میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :