ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا تعلیمی اداروں کے اطراف دکانوں کا معائنہ،سگریٹ تلف

منگل 7 مئی 2024 15:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے تعلیمی اداروں کے اطراف دکانوں کا معائنہ کر کے درآمد شدہ سگریٹ تلف کر دئیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے ٹوبیکو کنٹرول ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف ایریا میں تعلیمی اداروں کے اطراف دکانوں کا معائنہ کیا اور کھلے،درآمد شدہ سگریٹ و دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری مقدار میں سگریٹ کو تلف کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف 50 میٹر کے دائرے کے اندر سگریٹ کی فروخت ممنوع ہے جسکی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :