Live Updates

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 17 ستمبر 2025 22:12

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ     کا  سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعلیٰ نے گاؤں سنجر جونیجو ٹنڈو آدم پہنچ کر ان کے بیٹے ایم این اے صلاح الدین جونیجو اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ،انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ہو ئے انہوں نے کہا کہ روشن الدین جونیجو ہمارے دیرینہ ساتھی تھے ان کی اچانک وفات سے ہمیں صدمہ ہوا،وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیلابی صورتحال کنٹرول میں ہے گڈو بیراج پر پانی میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ،سکھر بیراج کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،ایک دو دن سیلابی ریلا گزر جائے گا۔ اس موقع پر صوبا ئی وزير امتياز شيخ، صوبا ئی وزير علی حسن زردار ی ، غیاث الدین جونیجو، مرتضیٰ خان جونیجو، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، ایس ایس پی عابد بلوچ سمیت خاندان کے افراد اور پارٹی رہنما و ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات