ساہیوال ، زمیندارکو قرض واپسی کے بہانے 10 مسلح افراد نے اغواکرلیا

بدھ 17 ستمبر 2025 22:10

ساہیوال ، زمیندارکو قرض واپسی کے بہانے 10 مسلح افراد نے اغواکرلیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) نواحی چک 166 نوایل میں زمیندار محمد رضوان کو 45 ہزار روپے قرض واپسی کے بہانے بلا کر 10 مسلح افراد نے اغوا کر لیا تشدد کے بعد رسیوں سے جکڑ کر چھ لاکھ روپے کے مویشی بھی لوٹ کر لے گئے۔رہائی کے لیے پانچ لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان 11 ستمبر کو اپنے ڈیرہ پر ندیم اسلم ،مقصود احمد، منور حسین اور ساجد نے بلوایا اور اسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رسیوں سے جکڑ کر باندھ کر تشدد کرکے ایک ڈالہ گاڑی میں دو مویشیوں مالیت چھ لاکھ روپے سمیت اغواکرکے لے گئے ۔

45ہزار قرض کی رقم دینے کی بجائے اس کی رہائی کے لیے پانچ لاکھ روپے کا بھتہ مانگ لیا۔ جس کے بعد رضوان کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دے دی پولیس کی آمد پر ملزم محمد رضوان کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے چار یوم کے بعد محمد رضوان کی مدعیت میں مقدمہ365 ت پ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔