اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کا دھان کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد

منگل 7 مئی 2024 21:39

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار احمد وڑائچ نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں دھان کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی آگاہی ٹیم میں سینئر فیلڈ آفیسر لیاقت علی،ذیشان گورائیہ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ سینئر فیلڈ آفیسر لیاقت علی نے کہا کہ اس مہم کے تحت گاؤں ملکھانوالہ،ساہووالہ اور بلوچک میں کسانوں کو دھان کی زیادہ پیداوار کے حوالے سےآگاہی فراہم کی گئی ۔

ملکھانوالہ کے مقام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کسانوں کو پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری سکیم سپر سیڈر مشین کے متعلق تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ سپر سیڈر ٹریکٹر سے چلنے والی ایک جدید مشین ہے جو کہ روٹری ٹلر،کھاد ڈالنے اور بیج بونے کا مجموعہ ہے۔

(جاری ہے)

سپر سیڈر مونجی کی باقیات کو جلائے بغیر کتر کر زمین میں مکس کردیتا ہے جس سے نہ صرف گندم کی کاشت کی لاگت کم ہوتی ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ اور گندم کی بوائی کیلئے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپر سیڈر چاول کی فصل کی باقیات کو کتر کر زمین میں ملا دیتا ہے اور ساتھ ہی گندم کی بوائی بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپر سیڈر مشین حاصل کرنے کی تاریخ میں 7 مئی تک توسیع کردی ہے۔سابقہ چیئرمین یونین کونسل ساہووالہ چوہدری محمد اسلم کے ڈیرہ پر اور بلوچک میں اعتزاز احسن نمبردار کے ڈیرہ پر کسانوں کو دھان کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :