کمشنر سکھر کی زیر صدارت ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس ، سکھر شہر کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے کا فیصلہ

بدھ 8 مئی 2024 22:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) کمشنر سکھر کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سکھر شہر کو جون 2024 ء تک لوڈشیڈنگ فری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر رینج عبدالحمید کھوسو، سی ای او سیپکو سعید داوچ، ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او سیپکو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع میں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کے تعاون سے سکھر شہر کے 30 فیڈرز پر کام جاری ہے جن میں سے 23 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا گیا ہے۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے ڈی سی اور ایس ایس پی سکھر کو ہدایت کی کہ وہ سیپکو سکھر کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور سکھر شہر کو لوڈشیڈنگ سے پاک بنانے کے لئے بقیہ فیڈرز پر کوششیں کریں۔

کمشنر سکھر نے تمام ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ سیپکو حکام کے ساتھ مل کر علاقے میں بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو بجلی چوری سے بچایا جا سکے اور شہر کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :