کچرےسے بھرے دلّی میں خوش آمدید، ڈینش سفارت کار نے بھارتی حکومت کو شرم دلا دی

جمعرات 9 مئی 2024 22:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) نئی دہلی میں موجود ڈنمارک کے سفیر نے ڈینش سفارت خانے کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر پر بھارتی حکومت کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے۔ڈنمارک کے اعلیٰ سفارت کار نے نئی دہلی میں واقع ڈینش سفارت خانے کی عمارت کے باہر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دکھایا جس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر کھڑے ہو کر سفیر فریڈی سوانے نیکچرے سے بھری سڑک دکھاتے ہوئے شکایت کی اور حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔

فریڈی سوانے نے ویڈیو میں کہا کہ ’عظیم، سبز اور کچرے سے بھرے نئی دہلی میں خوش آمدید،انہوں نے کہا کہ ’یہاں ڈینش اور یونانی سفارت خانہ موجود ہے۔ اِدھر سروس لین ہونی چاہیے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کچرے سے بھرا ہوا ہے اور لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں‘۔ویڈیو میں فریڈی سوانے بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میری آواز سنے گا اور اس پر ایکشن ضرور لے گا۔