ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کے زیر صدارت ڈینگی ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 10 مئی 2024 14:20

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کے زیر صدارت ڈینگی ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس جو ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر خان صافی، ایف ایس ایم او باجوڑ ڈاکٹر نجیب، ایجوکیشن، ٹی ایم او خار، نمائندہ ریسکیو 1122 باجوڑ ،ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد عارف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد عارف نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو ڈینگی ایکشن پلان کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ایکشن پلان کا تفصیلی جایزہ لیا اور تمام متعلقہ آفسران کو ڈینگی آگاہی مہم، عملی اقدامات اور دستیابی وسائل بروئے کار لانے اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :