ڈپٹی کمشنرکی ہدایات پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 10 مئی 2024 20:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین بٹ نے کہا کہ تبدیل ہوتے موسم اورمتوقع بارشوں کے باعث ڈینگی مچھرکی افزائش بہت زیادہ ہو رہی ہے ،تمام محکمے بالخصوص واسانشیبی علاقوں،فلٹریشن پلانٹس،جی ڈبلیوایم سی کوڑاکرکٹ کی بروقت ڈسپوزل اورپی ایچ اے پارکوں میں جمع بارشی اور صاف پانی کوفوری طورپرخشک کریں،دیگرمحکمے بھی دائرہ کارمیں خصوصی سرویلنس سرگرمیاں کرنے کے بعدتصاویری رپورٹ ڈیش بورڈپراپلوڈ اورآئندہ اجلاس سے قبل پیش کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کرنے والے محکموں کے افسران محکمہ صحت گوجرانوالہ کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے ان ڈور، آؤٹ ڈور اور ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کو بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی کے تدارک کیلئے انسدادی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے محکمے اپنی کار کردگی ڈیش بورڈ پر نمایاں کریں اور آنے والے موسم میں ڈینگی کی افزائش سے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کریں تا کہ ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ڈینگی گھریلو مچھر اور اسکا خاتمے میں ہمارے سماجی رویوں کا اہم کردار ہے۔ اس مرض سے بچائو کیلئے محکمہ صحت کے علاوہ تمام محکموں اور عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مل جل کر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں۔\378

متعلقہ عنوان :